دسترخوان

چکن کارن سوپ بنانے کی ترکیب

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-November-2018

Ingredients – اجزاء

 چکن بون لیس 100 گرام

 انڈا(پھینٹا ہوا) ایک عدد

 کارن فلور چار کھانے کے چمچے

 نمک حسب ذائقہ

کالی مرچ (پسی ہوئی) ایک چوتھائی کھانے کا چمچہ

سفیدمرچ (پسی ہوئی) ایک چوتھائی کھانے کا چمچہ

 چکن یخنی تین کپ

 گاجر ایک عدد

 ہری پیاز ایک عدد

 مکئی دانے(اُبلے ہوئے) ایک کپ

Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب

چکن میں تین کپ یخنی میں بون لیس چکن ، پیاز اور گاجر شامل کر کے 10 سے 15 منٹ کے لئے پکائیں تاکہ چکن ریشہ ریشہ ہو جائے،

اب اس میں سے سبزیاں نکال لیں پھر نمک ، مکئی دانے، کالی مرچ، سفید مرچ، سویا ساس اور سرکہ شامل کر دیں۔

آدھا کپ پانی میں کارن فلور کو اچھی طرح گھول کر سوپ میں شامل کریں

 اور مسلسل چمچہ چلاتے رہیں،

اس کے بعد انڈے کو اچھی طرح پھینٹ کر پکتے ہوئے سوپ میں ڈال دیں اور مسلسل چمچہ چلاتے رہیں

اور دھیمی آنچ پر مزید دو منٹ پکائیں اور گرما گرم پیش کریں۔

ذائقے کی لذت کو دوبالا کرنے کے لیے چلی ساس، وینگر اور سبز مرچوں کے ساتھ پیش کریں۔

About the author

Taasir Newspaper