ریاست

ڈاکٹر بھیم رائو امبیدکر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-November-2018

پٹنہ 2018:ڈاکٹر بھیم رائو امبیدکر کی برسی کے موقع پر پٹنہ ہائی کورٹ کے نزدیک ایک سرکاری تقریب ڈاکٹر امبیدکر کے مجسمہ احاطہ میں منعقد کی گئی ۔ گورنر جناب لال جی ٹنڈن اور وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے ڈاکٹر بھیم رائو امبید کر کے قدآدم مجسمہ پر گلپوشی کر کے انہیں شایان شان خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر وزیر تعلیم جناب کرشنا نندن پرساد ورما ، سڑک تعمیرات کے وزیر جناب نند کشور یادو ، ممبر اسمبلی جناب ارون کمار سنہا ، ممبر قانون ساز کونسل جناب سنجئے کمار سنگھ عرف گاندھی جی ، سابق ممبر قانون ساز کونسل جناب شیو پرسن یادو ، رکن ریاستی فوڈ کمیشن جناب نند کشور کشواہا سمیت دیگر سماجی ، سیاسی کارکنان نے ڈاکٹر بھیم رائو امبید کر کے قدآدم مجسمہ پر گل پوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔اس موقع پر اطلاعات و رابطہ عامہ محکمہ کے فن کار وں نے بھجن ، کیرتن کے ساتھ ڈاکٹر بھیم رائو امبید کر کی زندگی پر مشتمل گیت گاکر خراج عقیدت پیش کیا۔

About the author

Taasir Newspaper