ہندستان ہندوستان

ڈاکٹر بھیم رائو رام جی امبیڈکرکی زندگی سے تعلیم حاصل کرنے کی ضرورت: اظہر عمری

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-November-2018

آگرہ (نمائندہ)ڈاکٹر بھیم رائو رام جی امبیڈکرکی برسی کے موقع پر عمری پبلک اسکول ، بیر کا نگلہ جگدیش پورا میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کا آغاز بھارت رتن ڈاکٹر بھیم رائو رام جی امبیڈکرتصویر پر گل پوشی کر ہوا، اس موقع پر اسکول منیجر اظہر عمری نے طلباء کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں ڈاکٹر بھیم رائو رام جی امبیڈکرکی زندگی سے تعلیم حاصل کرنے کی ضرورت ہے ، آج ہم لوگ بابا صاحب کے نظریات پر عمل نہیں کررہے ہیں، معاشرے کی نجات تعلیم پر منحصرہے، لہذاہمیں سب سے پہلے تعلیم حاصل کرنی ہوگی ، منظم ہونا ہوگا، اپنی بول چال کے طریقہ بہتر بنانا ہوگا ،تقریب میں پرنسپل ہما سیف ، سہیل عمری ، نیہا سویتا، ڈالی ، انوجھا، سپنا ، دویا، سُدھا، سونیا، ممتا، سونا ،کرشمہ شامل رہی ، پروگرام کی نظامت دانش عمری نے کی۔

About the author

Taasir Newspaper