ہندستان ہندوستان

یواین آئی کی کنڑ نیوزسروس کاآغاز قابل تعریف :کھرے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-November-2018

بینگلورو، (یواین آئی)اطلاعات و نشریات کے مرکزی سکریٹری امت کھرے نے کنڑ زبان میں نیوز سروس شروع کرنے کےلئے ملک کی معروف خبررساں ایجنسی یونائیٹیڈ نیوز آف انڈیا(یواین آئی)کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہل کنڑ خبروں کی اشاعت میں سنگ میل ثابت ہوگی۔مسٹر کھرے نے یواین آئی کے چیف ایڈیٹر اشوک اپادھیائے کو بھیجے گئے خط میں کہا ہے،’’یہ ایک انوکھی پہل ہے کیونکہ کنڑ صرف کرناٹک میں ہی نہیں بلکہ اس کے پڑوسی ریاستوں میں بھی بولی جاتی ہے۔اطلاعاتی ٹیکنولوجی کے شعبہ میں کامیابی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور کرناٹک ریاست میں یواین آئی -کنڑ نیوز سروس اطلاعات و نشریات کے شعبہ میں معاون ثابت ہوگی۔‘‘یواین آئی کی کنڑ سروس منگل سے شروع کی گئی ہے۔مسٹر کھرے نے کہا،’’ اس پہل کے ساتھ یواین آئی کرناٹک اور اس کے پڑوسی ریاستوں کے شہریوں کو قوی اور بین الاقوامی واقعات کی بہترخبریں فراہم کرے گی۔‘‘مرکزی سکریٹری نے مواصلاتی نظام میں انوکھا قدم اٹھانے کےلئے یواین آئی کے گاہکوں اور شیئر ہولڈروں اور یواین آئی کے ملازمین کو مبارکباد دی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper