اسمبلی کے انتخابی نتائج پر راجدھانی پٹنہ میں بھی خوشی کی لہر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-November-2018

پٹنہ، (اسٹاف رپورٹر) 5 میں سے 3 ریاستوں میں کانگریس کی شاندار کامیابی پر خوشی کااثر بہار میں بھی دیکھا گیا۔ عظیم اتحاد میں شامل کانگریس، آر جے ڈی اوردیگر حلیف پارٹیوں کے کارکنان نے راجداھانی پٹنہ میں کامیابی کاجشن منایا۔ا یک دوسرے کو مٹھائیاں کھلا کر اور ابیر لگاکر مبارکباد دی۔ اتحاد کی حلیف پارٹی آر جے میں خوشی کا ماحول ہے۔ وہیں بی جے پی دفتر میں سناٹا پسرا ہوا ہے۔ بہار ریاستی کانگریس کے صدر مدن موہن جھا نے کہا ہے کہ یہ راہل گاندھی کے تئیںعوام کی امیدوں کوظاہر کرتاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نتیجہ سے ظاہر ہوگیا ہے کہ کانگریس سے پاک بھارت کی بات کرنے والی بھاجپا کو لوگوں نے بتا دیا ہے کہ اب بی جے پی سے پاک ملک بننے کی جانب چل پڑا ہے۔ آر جے ڈی کے رکن اسمبلی بھائی ورندرنے کہا کہ یہ تو ابھی ٹیلر ہے پوری فلم 2019 میں دکھائی دے گی۔ انہوں نے کہا کہ 2019 میں بھاجپا کوسیمی فائینل میں ہی باہر ہوگئی۔اس بیچ آر جے ڈفتر میں خوشیاں منائی گئیں۔ اور مٹھایاں تقسیم کی گئیں۔