امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان اقوام متحدہ میں خصوصی ایلچی مقرر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-November-2018

واشنگٹن،امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزارت خارجہ کی ترجمان ہیذر ناورٹ کو اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مقررکیا ہے۔ اس فیصلے کا جلد ہی سرکاری سطح پر اعلان کیا جائے گا۔”سی این این” ٹیلی ویڑن نیٹ ورک نے امریکی حکومت کے دو عہدیداروں کی شناخت مخفی رکھتے ہوئے ان کے حوالے سے صدر آج جمعہ کو ہیذر ناورٹ کو اقوام متحدہ میں امریکی مندوب تعینات کریں گے۔خیال رہے کہ ہیذر ناورٹ اپنی پیش رو نکی ہیلی کی جگہ ان کا منصب سنھبالیںگی۔ ہیلی نے اکتوبر کے اوائل میں اچانک اقوام متحدہ میں امیریلی ایلچی کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرد دیا تھا۔گذشتہ ماہ امریکی ذرائع ابلاغ میں اقوام متحدہ میں ایلچی کے حوالے سے مختلف نام سامنے آئے تھے۔ ان میں وزارت خارجہ کی ترجمان ہیذر ناورٹ بھی شامل ہیں جو صدر ٹرمپ کے قریبی حلقے میں شامل ہیں۔