امن اور بھائی چارہ کا ماحول ختم کرنا چاہتی ہے بی جے پی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-November-2018

دربھنگہ،؍(عبدالمتین قاسمی ) بینی پورکے آشا پور کوسی آئی بی میں جمعرات کو راشٹریہ جنتا دل کے کارکنان کی یک روزہ تربیتی پروگرام ہوا، جس میں بی ایل اے اور بوتھ کمیٹی اراکین کو پارٹی لیڈران نے ٹریننگ دی اور آئندہ انتخاب کیلئے تیار رہنے پر زور دیا ۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اور پارٹی نائب صدر منگنی لال منڈل نے کہا کہ ایک سازش کے تحت لالو یادو کو جیل بھیجا گیا ۔ بی جے پی ، بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد ملک میں قائم امن اور بھائی چارگی کا ماحول ختم کرنا چاہتی ہے ۔لیکن وہ اس میں کبھی کامیاب نہیں ہونے والی ہے ۔کیونکہ ماضی میں بھی لال کرشن اڈوانی نے رام مندر تعمیر کا پیغام لے کر پورے ملک کا دورہ کیاتھا اور سماجی بھائی چارگی کو نقصان پہنچایا تھا لیکن جب وہ سمستی پو رپہنچے تھے تب اس وقت کے وزیر اعلی لالو پرساد یادو نے انہیں گرفتار کرلیاتھا اوربہار اور سماج کو ایک ڈھاگے میں باندھے رکھنے کا کام کیاتھا ۔ بدلہ لینے کی نیت سے ہی لالو پرساد یادو کو من گھڑت گھوٹالو ںمیں پھنسا کر جیل میں بند کردیا گیا ہے ۔اس موقع پر سابق وزیر مملکت محمد علی اشرف فاطمی نے کہا کہ دربھنگہ آر جے ڈی کا گڑھ رہا ہے ۔اور اگر آر جے ڈی دربھنگہ سے ہارجاتی ہے تو پوری ریاست میں ہارمانا جائے گا ۔ ویسے پارٹی جس کو جہاںسے ٹکٹ دے گی لوگ وہیں سے چناؤ لڑیں گے ۔ علی نگر رکن اسمبلی اور سابق وزیر مالیات عبد الباری صدیقی نے کہا کہ وہی ملک ترقی کرتا ہے جہاں بھائی چارہ قائم رہتا ہے ۔ ابھی کچھ لوگ راشٹرواد کی سرٹیفکیٹ بانٹ رہے ہیں ۔ سی بی آئی کو اپنے طور پر چلانے کیلئے بی جے پی نے استھانہ کو پھنسا رکھا ہے ۔ ملک میں اقتدار کا خوف دلاکر اور مخالفین کو ڈرا سہما کر اقتدار حاصل کرناچاہتی ہے ۔ ہرے کرشن یادو ، بیجو یادو ، رضا احمد خان ، رام نرائن یادو ، چتر نرائن یادو ، بھولا سہنی ، ظفر امام ، سنیتی رنجن داس ، رام بلاس یادو اور گوپال منڈل سمیت درجنوں کارکنان نے پروگرام سے خطاب کیا ۔