انسٹاگرام پر وزیراعظم مودی دنیا کے سب سے مقبول لیڈر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-November-2018

نئی دہلی، (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک کروڑ 48 لاکھ فالوورس کے ساتھ دنیا کے سب سے مقبول ترین لیڈر بن گئے ہیں۔آن لائن پلیٹ فارم ٹیوپلومیسی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق انڈونشیائی صدر جوکو ویڈوڈو ایک کروڑ 20 لاکھ فالوورس کے ساتھ مسٹر مودی کے بعد دوسرے مقام پر اور ایک کروڑ فالوورس کے ساتھ امریکی صدر دونالڈ ٹرمپ تیسرے نمبر پر ہیں۔حال ہی میں شادی کرنے والے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور ان کی اہلیہ اداکارہ انُشکا شرما کے ساتھ وزیراعظم کی تصویر کسی لیڈر کی جانب سے پوٹ کی گئی دنیا کی سب سے مقبول تصویر بن گئی ہے۔اس تصویر کو 1834707 ہارٹس ملے ہیں۔ انسٹا گرام پر تینوں کے مشترکہ طور پر پانچ کروڑ 50 لاکھ فالوور ہیں۔ عالمی اقتصادی فورم 2018 سے قبل برفیلے داووس میں بس اسٹاپ پر کھڑے مسٹر مودی کی تصویر کو 1635978 لوگوں نے پسند کیا ہے اور یہ دنیا کی دوسری سب سے پسندیدہ تصویر بن گئی ہے۔