انل کپور،سری دیوی سے ملنے پر پیر چھوکر آشرواد لیا کرتےتھے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-November-2018

ممبئی،(یواین آئی)مشہور اداکار انل کپور نے کہا ہےکہ وہ اپنی بھابھی اور مشہور اداکارہ سری دیوی کی بہت عزت کرتے تھے اور جب ان سے ملاقات ہوتی تو ان کے پیر چھو کر آشرواد لیا کرتے تھے۔انل کپور اور سری دیوی کی جوڑی والی فلموں کو شائقین نے بے حد پسند کیا ہے۔ذاتی زندگی میں انل کپور اپنی بھابھی سری دیوی کی بہت عزت کرتے تھے۔انل کپور جتیندر کے ساتھ ریالٹی شو ڈانس پلس کے خصوصی ایپی سوڈ میں پہنچے تھے۔اس میں سری دیوی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا تھا۔انل نے بتایا کہ وہ جب بھی اپنی بھابھی سے ملتے تھے ان کے پیر چھوکر آشرواد لیا کرتے تھے،جب کہ ان کے ایسا کرنے سے سری دیوی بہت ناگزیر محسوس کیا کرتی تھیں۔انل کپور اور سری دیوی نے مسٹر انڈیا،لمحے،جدائی سمیت کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔