آدری کے زیر اہتمام پبلک فائنانس اور چیلنج کے موضوع پر ورکشاپ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-November-2018

پٹنہ (اسٹاف رپورٹر)نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی نے کہا ہے کہ بہار میں پچھلے 14 برسوں میں مختلف سماجی اقتصادی اینڈکس کے لحاظ سے کافی ترقی کی ہے۔انہوں نے اس طرقی کے لیے پالیسی اور اکیڈمک مشورہ دینے میں اقتصادی پالیسی اور پبلک فنان شیل سینٹر کا کردار اور تعاون پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ معیشت کے شعبہ میں کام کرنے والے اداروں سے جو مشورے حاصل ہوتے ہیں ترقیاتی پالیسی بنانے میں حکومت کو کافی مدد ملتی ہے۔جناب مودی نے 2008 میں آدری کے ذریعہ قائم تھنک ٹائنک اقتصادی پالیسی اور سینٹر فار اکنامک پالیسی اینڈ پبلک فائنانس کی دسویں سال گرہ کے موقع پر منعقد پبلک فائنانس تھیوری پریکٹس اینڈ چیلنج کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کر رہے تھے۔جناب مودی نے کہا کہ بہار کے اقتصادی ترقی کی شرہ 10 فیصد سے زیادہ رہی ہے۔جو قومی اوسط سے زیادہ ہے ۔انہوں نے 2005 سے 2018 کے بیچ بہار کے بجٹ میں 7 گنا اضافہ کی بات کہی انہوں نے بتایا کہ ریاست نے پچھلے 14 برسوںکے دوران کبھی بھی اوور ڈرافٹ نہیں لیا ۔بہار میں پبلک قرض مینجمنٹ ایک حد کے اندر رہی رہا ہے۔صحت ،بجلی ،زراعت وغیرہ شعبہ میں گزشتہ دہائی کے دوران قابل ذکر بہتری آئی ہے۔ انہوں نے بہار کے ترقی میں ابھی تک اپنائی گئی اقتصادی پالیسی اور سی ای پی پی ایف کے کردار کا اعتراف کیا۔