Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-November-2018
ایڈیلیڈ، (یو این آئی ) ہندستانی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اجنکیا رہانے نے منگل کو کہا کہ آسٹریلوی ٹیم اپنے گھریلو میدان پر کھیل رہی ہے اور وہ مہمان ٹیم کے مقابلے میں فتح کے لیے زیادہ دعویدار ہے اس لئے ہندستان اسے ہلکے میں نہیں لے گا۔رہانے نے یہاں ایڈیلیڈ اوول میں پریس کانفرنس میں کہا کہ آسٹریلوی ٹیم اپنے گھریلو میدان پر کھیل رہی ہے اور اس کے پاس اچھے کھلاڑی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ میں مانتا ہوں کہ جو بھی ٹیم اپنے گھریلو میدان پر کھیلتی ہے جیت کی زیادہ حقدار سمجھی جاتی ہے اور ہم آسٹریلیا کو ہلکے میں نہیں لیں گے کیونکہ اس کے پاس بہترین بلے بازی اور گیند بازی لائن اپ ہے۔انہوں نے ٹیم کے تجربہ کار بلے بازوں اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی غیر موجودگی کو لے کر کہاکہ یقینا آسٹریلیا کو ان بلے بازوں کی کمی محسوس ہوگی لیکن اس کے پاس ان کے علاوہ بھی بہت سے اچھے کھلاڑی موجود ہیں جو اس کے واسطے بڑا فرق پیدا کر سکتے ہیں۔ ہم انہیں ہلکے میں نہیں لے سکتے ہیں اور اپنی پوری ٹکر دیں گے ۔ ہندستان دنیا کی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم کی حیثیت سے آسٹریلیا پہنچی ہے جبکہ اس کے کپتان وراٹ ٹیسٹ میں نمبر ایک بلے باز ہیں۔ اگرچہ ہندستان 70 برسوں میں ایک بار بھی آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکا ہے۔ لیکن آسٹریلیا کے تین اہم بلے بازوں اسمتھ، وارنر اور کیمرون بینکرافٹ کی غیر موجودگی اور کچھ کھلاڑیوں کی چوٹوں کی وجہ سے اسے اس وقت کمزور مانا جا رہا ہے۔ہندستانی نائب کپتان نے اگرچہ مانا کہ کاغذ پر آسٹریلیا اگرچہ کمزور لگ رہی ہو اور ہندستان مضبوط لیکن میدان پر ٹیمیں مختلف طریقے سے کھیلتی ہیں اور اسی سے ہار جیت کا فیصلہ ہوگا۔ اس لئے آسٹریلیا کو کمزور سمجھنے کی غلطی ہندستان نہیں کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا بولنگ اٹیک کمال کا ہے اور ٹیسٹ میچ جیتنے کے لئے آپ کو اچھا بولنگ آرڈر چاہیے ہوتا ہے۔مہمان ٹیم کی بلے بازی کو لے کر رہانے نے کہا کہ ہندستان کے پاس بہت سے اچھے رنز اسکورر ہیں اور نچلے آرڈر بہت ماہر بولر بھی اچھا اسکور کرنے کے قابل ہیں۔ وراٹ آسٹریلیا میں اپنے 1000 ٹیسٹ رنز مکمل کرنے سے صرف آٹھ رن دور ہیں جبکہ 2014-15 کے گزشتہ دورے میں رہانے نے بھی 399 رن بنائے تھے اور متاثر کیا تھا۔رہانے نے کہاکہ ہم سب ایک ٹیم کی طرح کھیلتے ہیں ۔