آل ممبئی و تھانے انگلش تقریری مسابقے میں مکتب مرکزالمعارف کی اول پوزیشن

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-November-2018

ممبئی  (پریس ریلیز) ہرسال کی طرح اس سال بھی نور مہر چیریٹبل ٹرسٹ ممبئی کے زیر اہتمام جامعہ تجوید القرآن نور مہر مکتب اردو اسکول مالونی، ممبئی میں آل ممبئی و تھانے مسابقۃ القرآن کا انعقاد کیاگیا، جس میں ممبئی وتھانے کے تقریبا ستر سے زائد مدارس و مکاتب نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ جامعہ تجوید القرآن میں منعقد ہ یہ پروگرام بعنوان ” ساتواں سالا نہ مسابقہ القرآن” حمدو نعت، قرات قرآن، اردو تقریر، انگریزی تقریر، حفظ قرآن کے ساتھ ساتھ اذان جیسے دلچسپ عنوان پر مشتمل تھا۔ مکتب مرکزالمعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، ممبئی کے ہونہار طالب علم محمد عمار بن مولانا محمد برہان الدین قاسمی نے اسلام میں تعلیم کی اہمیت کے عنوان پر انتہائی عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوے انگریزی تقریر میں اول پوزیشن حاصل کی۔ اس کے علاوہ مکتب مرکزالمعارف کے طالب علم محمد انس اردو تقریر، محمد معاذقرات قرآن اور محمد فرحان نے اذان میں شرکت کرتے ہوے اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا۔ محمد عمار کی اس کارکردگی پر مرکزالمعارف، ممبئی کے طلبہ واساتذہ کے علاوہ ادارے کے کئی چاہنے والوں نے خوشی کااظہار کیا اور نیک تمنائیں ظاہرکیں۔ ادارے کے ڈائریکٹر مولانا محمد برہان الدین قاسمی نے مکتب مرکزالمعارف سے شرکت کرنے والے طلبہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور مستقبل میں مزید بہتری کی امید ظاہر کی۔مولانا نے ان طلبہ پر دن رات محنت کرنے والے اساتذہ خاص طور پر قاری شمشاد کو مبارک باد پیش کی اور دعاؤں سے نوازا۔ اس پروگرام میں مولانا عتیق الرحمن قاسمی، برانچ انچارج مرکزالمعارف اور مولانا محمداسلم جاوید قاسمی لیکچرر مرکزالمعارف،ممبئی خاص طور پر مدعو تھے۔ مولانا عتیق الرحمن قاسمی نے اختتام پروگرام پر اپنے تاثرات کااظہار کرتے ہوئیفرمایا کہ طلبہ پر تعلیم کیساتھ ساتھ تربیت پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ یہی مستقبل کے رہنما ہیں اس لئے انکو عوامی مجلس میں شرکت کرنے کے آداب و طریقے،گفتگو کاانداز سکھلانابھی ضروری ہے۔ مولاناقاسمی نے فرمایاکہ طلبہ کی تربیت کے لیے پرسنالٹی دیویلپ مینٹ کا پروگرام اگر وقتاکرایاجائے تو یہ انکے لیے مفید ثابت ہونگے۔