آنگن باڑی سیویکا کی تحریک تیسرے دن بھی جاری

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-November-2018

پٹنہ( اسٹاف رپورٹر) بہار ریاستی آنگن باڑی مشترکہ ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام جاری تحریک کے تیسرے دن بھی ویشالی ضلع کی سبھی آنگن باڑی سیویکا اورسہائیکا اپنے 15 نکاتی مطالبات کی حمایت میں مرحلے وار طریقے سے کام کا بائیکاٹ کرتے ہوئے سنٹر کاکام بند کر آنگن باڑی سنٹروں پر تالا بند اور ہڑتال جاری رہا۔ حکومت سے بات چیت تک یہ ہرتال جاری رہےگی۔ادھر ویشالی ضلع کی ضلع صدر سویتاکمار ی نے بتایا کہ حکومت سے 15 نکاتی مطالبات کو لے اس ہڑتال کی شروعات کی گئی ہے۔آنگن باڑی سیویکا کاکہنا ہے کہ جب تک حکومت ان کی مطالبات تسلیم نہیں کرلیتی ہے تب تک ہماری تحریک جاری رہے گی۔ آنگن باڑی سیویکا اورسہائیکا کو بندھوا مزدور بناکر رکھا ہے۔ اس لئے حکومت کی آنگن باڑی مخالف پالیسی سیویکا اورسہائیکا کوبرداشت نہیں ہے۔ اگر ہمارے مطالبات پر حکومت غور نہیں کرتی ہے تو ہم تحریک کو مزید تیز کریں گے۔ انہوں نے سیویکا کے لئے 18 ہزار اورسہائیکا کے لئے 12 ہزار اجرت دینے کابھی مطالبہ کیا ہے۔