آٹو پلٹنے سے 1کی موت،3زخمی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-November-2018

بتیا،(انیس الوریٰ)،بگہا پولس ضلع کے چوتروا تھانہ حلقہ کے بریروا مین روڈ پر پولس چوکی کے نزدیک بارات سے واپس آرہی ایک آٹو بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔ جس میں جائے وقوع پر 25سالہ نوجوان کی موت ہوگئی۔ جب کہ 3لوگ بری طرح زخمی ہوگئے۔ دیہی باشندہ کی اطلاع پر چوطرفہ تھانہ پولس جائے وقوع پر پہنچ کرلاش کو قبضے میں لیا۔ اور زخمی کو علاج کے لئے سب ڈویزنل ہاسپیٹل بھیج دیا۔ جہاں ڈاکٹر ایس پی اگروال کے ذریعہ زخمی کی ابتدائی علاج کی جارہی ہے۔ ڈاکٹر نے کہا کہ زخمی میں برہروا گاؤں باشندہ اوپندر یادو ، نیاز عالم اور روشن بیٹھا شامل ہے۔ چوتروا تھانہ انچارج راجو کمار نے بتایاکہ متوفی نوجوان کی پہنچان بریاروا باشندہ ہری یادو کا لڑکا انوج کمار یادو عرف چھوٹو یادو کی شکل میں کی گئی ہے۔ حالانکہ متوفی نوجوان شادی شدہ ہے۔ اس کی بیوی پونم دیوی سے ایک 3سال کی لڑکی ہے۔موت کی خبر سن کر پریوار میں غم کا ماحول ہے۔پولس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سب ڈویزنل اسپتال بھیج دیا ہے۔