اپنی آخری سانس تک گلوکاری کرتی رہوں گی: لتا منگیشکر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-November-2018

ممبئی۔(یو این این)بالی ووڈلیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر نے کہا ہے کہ وہ ابھی ریٹائر نہیں ہو رہیں بلکہ وہ اپنی آخری سانس تک گلوکاری کرتی رہیں گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گلوکارہ لتا منگیشکر نے گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر اپنا گایا گیا گانا ’’اتا وساویاچا کشن‘‘ پوسٹ کیا جس کے بعد ان کے ریٹائر ہونے کے حوالے سے خبریں گردش کرنے لگیں جن کی وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا وہ ابھی ریٹائر نہیں ہو رہیں بلکہ وہ اپنی آخری سانس تک گلوکاری کرتی رہیں گی اور یہ گانا انہوں نے 2013 میں کمپوزر سلیل کلکرنی کیلئے گایا تھا۔