ایسوسی ایشن آف فزیشین بہار چپٹر کی سالانہ تقریب مارچ میں

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-November-2018

بتیا،(انیس الوریٰ)، ایسو سی ایشن آف فزیشین آف انڈیا بہار چپٹر کا سالانہ تقریب اس دفعہ بتیا میں ہونے جارہی ہے۔ اس کی جانکاری آئی ایم اے میڈیا انچارج اور ہڈی مرض ماہرین ڈاکٹر اومیش کمار نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تقریب 1سے 3 مارچ 2019 تک چلے گا۔ اس میں ملک وبیرون ملک اور صوبہ کے کئی ماہرین ڈاکٹر شامل ہوں گے۔ اس کانفرنس کے آرگنائزنگ سکریٹری ڈاکٹر انجنی کمار ، سکریٹری ڈاکٹر اوپندر کمار وآرگنائزنگ چیئر مین ڈاکٹر دلیپ کمار، میڈیا چیئر پرسن ڈاکٹر امیش کمار ہیں ۔ اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لئے تیاری زوروشور سے چل رہی ہے۔ خاص طور سے جدید علاج اور بیماری کے علاج سے متعلق موضوع پر فوکس کیاگیا۔