ایمرجنسی کے حالات میں تفریق برتنابہت بڑاجرم:شوسانت کمار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-November-2018

مشرقی چمپارن (محمداکرم) بچوںکے ساتھ تعاون کے مددسے سماجی ریسرچ اینڈڈیولیمنٹ سنٹرکی جانب سے بنجریابلاک کے ہیڈکواٹراحاطے میں محمکہ آفات کے تحت چارروزہ تربیتی کیمپ شروع ہوا۔دوسرے دن بلاک آفیسرشیوکمارسنگھ ،شوسانت کمارپٹنایک،حامدرضا،رینودیوی،مستفیض الرحمن نے مشترکہ طورپرشمع روشن کرکے کیمپ کاافتتاح کیا۔اڑیہ بھنیشورسے تشریف لائے شوسانت کمارنے کہاکہ ایمرجنسی حالات میں لوگوںکوایک جگہ سے دوسرے جگہ محفوظ مقامات پرلے جانااصل مقصدہوناچاہئے۔ناگہانی وقت میں اسٹیچربنانے کے طریقے کوبتایاکہ یہ ایمرجنسی کے حالات میںبڑاکام کرتاہے اورلوگوںکی جانوںکوبچاتاہے،ایسے وقت پرکسی سے بھی مذہبی،نسلی،ذاتی تفریق پیداکرنابہت بڑاگناہ تصورکیاجاتاہے اس لئے آپ لوگ خدمت کرنے کے جذبے سے کام کریں گے توضرورکامیابی ملے گی ۔انہوںنے بتایاکہ افریکہ کے بعدپوری دنیامیں سب سے زیادہ سانپ بھارت میں پایاجاتاہے جس کی وجہ سانپ کے کاٹنے کی شکایت ملتی رہتی ہے جس کااگرصحیح وقت پرعلاج کیاجائے توانسانوںکومرنے سے بچایاجاسکتاہے۔کبھی بھی مصیبت کے وقت انسان کوگھبرانانہیں چاہئے اورمزاج کوٹھنڈاکرکے کام کرناچاہئے ۔اس موقع پرپربھورام،ترلوکی مکھیا،شفیع احمد،کرشناٹھاکر،جیے پرکاش یادو،انیتادیوی،آفتاب عالم سمیت درجنوں لوگ موجودتھے۔