ایم ایل اے نے اسپتال چہاردیواری سمیت دوکاموں کا رکھا سنگ بنیاد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-November-2018

پورنیہ ،(عاشق رحمانی)،دھمداہا بلا ک حلقہ کے تین الگ الگ جگہوں پر وزیراعلیٰ حلقہ ترقی منصوبہ کے تحت شروع ہونے نئے کام کا ایم ایل اے لیسی سنگھ کے ذریعہ سنگ بنیاد رکھا گیا۔ جس میں صدر دفتر واقع سب ڈویزنل ہاسپیٹل کے چہار دیواری کی تعمیر بشن پور پنچایت کے سکراہا آدی واسی ٹولہ وارڈ نمبر 13 میں چپوترا کا تعمیر ، گوڑھیاری ٹولہ اور دھانک ٹولہ وارڈ نمبر 4 میں رام روپ منڈل کے گھرسے شیوم منڈل کے گھر تک پی سی سڑک تعمیری کام شامل ہے۔ موقع پر موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے لیسی سنگھ نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے حلقہ کے ترقی کاموں کے لئے کوشاں ہوں ، یہاں کی عوام نے جو پیار دے کر مجھ پر اس حلقہ کی ذمہ داری دی ہے اس کا خیال انہیں ہمیشہ رہتاہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے حلقہ کے ہر گلی محلہ کے چکی سڑک کو پکی سڑک بنانا اور اسے مین سڑک سے جوڑنا ان کا اصل مقصد ہے تاکہ دور دیہاتی حلقہ کے لوگوں کو مین روڈ پر آنے میں کوئی دشواری نہ ہو۔ آنے والے دنوں میں کل 171جگہوں پر اور بھی کام شروع ہونے والے ہیں۔ جس کے لئے لگاتار سنگ بنیاد رکھا جارہاہے۔ انہوں نے کہا ک غریب خاندان کے لئے راشن کارڈ ضعیفی پنشن پر تیزی سے کام چل رہاہے۔ اس موقع پر جدیو لیڈرآشش کمار ببلو شمبھوجیشوال اسپتال کے انچارج ڈاکٹر جے پی پانڈے اسپتال مینیجر سلیمہ خاتون کلرک سنتوش جھا، جدیو لیڈر محمد شجاعل ، مکھیا شوہر امر منڈل اشوک دوبے ، پرشانت جھا سمیت سیکڑوں لوگ موجودتھے۔