بابری مسجدکو شہید کرنے والے مجرموں کو سزا نہیں ملنا قانون کےساتھ مذاق ہے:سورج کمار سنگھ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-November-2018

مظفرپور (اسلم رحمانی )معمار آئین ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے اسمرتی دیوس کے دن 6دسمبر کو بابری مسجد پر کیاگیا سنگھی حملہ ملک کے آئین جمہوریت پر حملہ ہے اور آئین جمہوریت کی حفاظت کے لیے بابری مسجد کو شہید کرنے والے مجرموں کو سزا دینا ہوگا، بابری مسجد پر حملہ ملک کے متحدہ تہذیب و تمدن پر حملہ ہے ملک کے تمام انصاف پسند باشندے عدالت عظمی کی طرف امید بھری نظروں سے انصاف ہونے کی امید لگا رکھا ہے مذکورہ خیالات کا اظہار سی پی آئی ایم ایل، انصاف منچ، آئیسہ کے زیر اہتمام نکالے گئے آئین بچاؤ- جمہوریت بچاؤ مارچ کو خطاب کرتے ہوئے انصاف منچ بہار کے صوبائی جنرل سیکریٹری سورج کمار سنگھ نے کہی وہیں مارچ کو خطاب کرتے ہوئے آفتاب عالم صوبائی پارشد انصاف منچ بہار نے کہاکہ آج ملک کو نفرتوں کے آگ کے حوالے کرنے کی بڑی سازش مودی حکومت کی جانب سے کی جارہی ہے بلند شہر میں ایس آئی او سوبودھ کمار سنگھ کا بجرنگ دل و آر ایس ایس کے لوگوں نے سفاکانہ طور پر قتل کردیا یہ حادثہ اس بات کو واضح کرتا ہے کہ ملک کی حکومت ان فرقہ پرست عناصروں کو بچانے میں لگی ہوئی ہے بابری مسجد مسجد کو شہید کرنے والے مجرموں کو سزا نہ ملنا انصاف کے ساتھ ناانصافی ہے ملک کی سابقہ امن و امان کی مسلم روایات کی تحفظ کے لیے فیصلہ کن جدوجہد کرنا وقت کا تقاضا ہے آئین بچاؤ- جمہوریت بچاؤ مارچ میں پروفیسر اروند کمار ڈے رکن سی پی آئی ایم ایل ضلعی کمیٹی مظفرپور، فہد زماں ضلعی صدر انصاف منچ مظفرپور، وکیس کمار ضلعی صدر آئیسہ مظفرپور، راہل سنگھ ضلعی کنوئینر انوس مظفرپور، ظفر اعظم جنرل سیکریٹری انصاف منچ مظفرپور، دیپک کمار، محمد اعجاز(ببلو)خازن انصاف منچ مظفرپور، اسلم رحمانی ترجمان انصاف منچ بہار، اکبر اعظم صدیقی جماعتی سیکریٹری انصاف منچ مظفرپور، محمد امتیاز منوج یادو سیکریٹری سی پی آئی ایم ایل نگر مظفرپور، پرشورام پاٹھک، طیب انصاری صوبائی پارشد انصاف منچ بہار، محمد رضوان، انجینئر ریاض خان صوبائی پارشد انصاف منچ بہار، حیدر نظامی صدر طلبہ جماعت ایل این ٹی کالج مظفرپور، ڈاکٹر آفتاب عالم، محمد عارف،جاوید قیصر صوبائی صدر یونائیٹڈ مسلم فرنٹ بہار، مفتی عرفان قاسمی محمد احتشام، مطلوب الرحمن، بقاءاللہ، تابش قمر، سجاد، زید (مونو)وغیرہ شامل تھے۔