بی،جے پی ،کے جھونٹے وعدوں کو سمجھ چکی تھی عوام :جیوتی میسی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-November-2018

مین پوری (حافظ محمد ذاکر) ضلع سماج وادی دفتر واقع آواس وکاس میں میں آج بی جے پی کی کراری ہار پر خوشیوں کا اظہار کیا گیا ،صرف اتنا ہی نہیں ،سماجوادی پارٹی کے کارکنان و عہدیداران وسینیئرلیڈران نے مٹھائی بھی تقسیم کی ایک دوسرے کو بی،جے پی کی شکست پر منھ مٹھابھی کرایا گیا ۔سماجوادی وادی پارٹی کے جنرل سکریٹری سکھویر سنگھ یادو نے ضلع صدر مسٹر کھمان سنگھ ورما کو مٹھائی کھلائی اور کہا کہ بی جے پی کی ہار پر فرقہ وارانہ قوتوں کو عوام نے دھول چٹا دی ہے ،بی جے پی کی اس کراری شکست سے یہ واضح ہو گیا کہ ملک کی عوام فرقہ وارانہ قوتوں کو قطعاً برداشت نہیں کر تی ،ملک کی عوام روزی روٹی کی متلاشی ہے،مزدور کو دو وقت کی روٹی سکون چاہیے،مندر مسجد کے جھگڑے سے غریب دور رہنا چاہتا ہے ۔سماجوادی خاتون سبھا کی ضلع صدر جیوتی میسی نے کہا ،کہ آخر کب تک بی جے پی جھونٹے وعدوں پر لوگوں کو گمراہ کرتی رہیگی ،یہی وجہ ہے کہ ملک کی مختلف ریاستوں نے بی جے پی کو نکار دیا ،جیوتی میسی نے کہا کمزور بنیاد وںپر تعمیر کبھی ٹہر نہیں سکتی ،بی جے پی ،نے کتنے چھوٹے وعدے کئے جس میں ۱۵؍ لاکھ کا وعدہ ،کسانوں کی قرض معافی ،کسانوں کی دوگنی آمدنی ،بے روزگاروں کو سال میں لاکھوں ملازمتیں یہ سب جھونٹے وعدے بی جے پی کو لے ڈوبے ہیں ،جیوتی میسی نے مزید کہا کہ سب سے زیادہ جو فکر تھی وہ تھی خواتین کی عصمت کی حفاظت جو بی جے پی نے اور اس کے حامیوں نے خواتینوں کی عصمتوں کے ساتھ لھواڑ کیا ، آخر عوام بی ،جے پی کی پالیسیوں کو خوب اچھی طرح سمجھ گئی تھی ، اسی لئے آج ملک کی کئی ریاستوں میں عوام نے نکار دیا ۔اس موقع پر سابق وزیر آلوک کمار شاکیہ، ممبر اسمبلی کشنی،برجیش کٹھیریا، اسمبلی صدر چندر شیکھر یادو، شہر صدر ہردیش کمار عرف جانی، رام داس کٹھیریا ، ضلع صدر خواتین سیل جیوتی میسی،انجم مہوویا، سندھیا ورما، ریکھا یادو،نیما یادو،شیلا جون ، وغیرہ لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔