تعلیم کو بہتر بنا نے اور طلباء کا تعلیمی مستقبل سنوا ر نے کی جانب اساتذہ کام کریں :پردیپ کمار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 31-December-2018

مین پوری دسمبر(حافظ محمد ذاکر )جب سے انسانی تہذیب پیدا ہوئی ہے، جب سے اگر کسی کو سب سے زیادہ اہمیت اور اعزاز حاصل ہوا ہے تو وہ استاد ہے ۔آپ جو بچوں کو سکھاتے ہیں آپ کاسکھا ہوا بچے کے مستقبل میں کام آتا ہے ۔اساتذہ نے تعلیم کو بہتر بنا نے اور طلباء کا تعلیمی مستقبل سنوا ر نے کی جانب کام کریں ،طالب علموں کو ملک کا ایک ذمہ دار شہر ی بنائیں، ان کے کردار کو سنوار نے کی مسلسل جدوجہد کریں، اور اسکولوں میں تعلیمی ماحول کو بہتر بنائیں،اساتذہ معاشرے کے تخلیق کار ہیں، والدین نے آپ کو اپنے سب سے زیادہ محبوب چیز (بچوں )کو تعلیم فراہم کرنے کے واسطے آپ کے پاس بھیجا ہے ،ساتھ ساتھ طالب علموں کی حوصلہ افزائی کریں ،اور اخلاقی تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی تعلیم، ماحولیاتی تحفظ، پانی، درخت، زندگی کے تحفظ کے بارے میں درس دیں ۔ مندرجہ بالہ باتیں ضلع مجسٹریٹ پر دیپ کمار نے وکاس بھون کے امیڈکر میٹنگ ہال میں منعقد تعلیمی پروگرام کی ترقیات کے سلسلے میں ابتدائی اسکولوں کے اساتذہ کے سامنے کہیں ،انہو نیں کہا کہ معاشرے کی بہتر تعمیری و ترقی کی ذمہ داری آپ کے کاندھوں پر ہے ،آپ جس طرح بچے کو تعلیم و تربیت سے آراستہ کریں گے بچہ اسی پر اپنی زندگی گزاریگا ۔آپ اپنی ذمہ داریوں کے تئیں ہمیشہ فعال رہیں ، آپ طلباء کوعلم دینے کے ساتھ ساتھ ان کو اخلاقی تعلیم سے بھی آراستہ کریں ۔ ضلع مجسٹریٹ پردیپ کمار نے کہا کہ حکومت کی طرف سے تمام تر قیاتی پروگراموں میں تعلیم اور صحت کو ترجیح دی گئی ہے، تمام اسکولوں میں ٹائلس نصب کیے جا چکے ہیں، بنیادی تعلیم حاصل کر نے والے طلباء کو اب زمین پر بیٹھنا نہ پڑے اس لئے اب کرسی ،میز و دیگر فرنیچر کا بہت جلد انتظام کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر، پرو جیکٹ ڈائریکٹر ایس ،سی مصر ، ضلع بنیادی تعلیم آفیسر وجے پرتاپ سنگھ، مختلف اسکولو ں کے پرنسپل، اساتذہ وغیرہ موجود تھے۔