تلنگانہ کے وزیراعلیٰ 50ہزار ووٹوں سے جیتے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-November-2018

حیدرآباد، (یواین آئی)تلنگانہ کے کارگزار وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کو گجویل حلقہ سے تقریبا 50,000ووٹوں سے کامیابی ملی ہے۔گجویل حلقہ ، سدی پیٹ ضلع میںواقع ہے۔اس حلقہ سے کانگریس نے وی پرتاب ریڈی کوامیدوار بنایا تھا۔ چندرشیکھرراو نے 2014میں بھی اسی حلقہ سے کامیابی حاصل کی تھی۔بی جے پی نے وزیراعلی کے خلاف اے وجیا کو امیدوار بنایا تھا۔2014میں چندرشیکھرراو نے حلقہ لوک سبھامیدک اورگجویل اسمبلی حلقہ سے مقابلہ کیا تھا اور دونوں حلقوں پر کامیابی حاصل کی تھی تاہم انہوں نے میدک لوک سبھا نشست سے استعفی دے دیا۔آج حلقہ گجویل سے ان کی کامیابی کی اطلاع کے ساتھ ہی ان کو مبارکبادی کے پیامات ملنے شروع ہوگئے ۔ریاست میں ٹی آرایس کی کامیابی پر مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی اور اے پی کے اپوزیشن لیڈر جگن موہن ریڈی نے بھی چندر شیکھرراو کومبارکباد دی ہے۔