تینوں ریاستوں میں بنائیں گےحکومت : کمل ناتھ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-November-2018

بھوپال، (یو این آئی) کانگریس مدھیہ پردیش کے صدر کمل ناتھ نے آج کہا کہ پارٹی نے کرناٹک اور گجرات کی غلطیوں سے سبق لیا ہے اور پارٹی کی جھولی میں مدھیہ پردیش کی 140 سے زائد سیٹیں آ رہی ہیں۔ آج یہاں صحافیوں سے گفتگو کے دوران مسٹر کمل ناتھ نے کہا کہ انہوں نے ریاست میں ایک ایک حلقے کا مطالعہ کیا ہے۔ کانگریس کے حصے میں 140 سے زائد سیٹیں آ رہی ہیں۔ گجرات اور کرناٹک میں پارٹی سے جو غلطیاں ہوئیں، ان سے سبق لیا گیا ہے۔ انہوں نے بر سر اقتدار پارٹی بی جے پی پر الیکشن میں پیسے کی طاقت کا غلط استعمال کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو پیسے بانٹنے سے کچھ نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کےعوام سمجھدار ہیں اور انہوں نے ریاست اور ترقی کے حق میں ووٹ دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انتظامی مشینری کے نا جائز استعمال کی پوری کوشش ہوئی، لیکن انتظامی باڈی نے کسی طرح کی جانبداری نہیں کی، جس کے لیے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔