جموں وکشمیر کے کرکٹ کھلاڑیوں میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں :عرفان پٹھان

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-November-2018

جموں ،( یو این آئی ) بین الاقومی کرکٹ کھلاڑی اور جموں وکشمیر کرکٹ ٹیم کے کوچ عرفان پٹھان نے کہا کہ جموں وکشمیر کے کرکٹ کھلاڑی باصلاحیت ہیں ، ان کھلاڑیوں کو صرف ڈائریکشن دینے کی ضرورت ہے۔عرفان پٹھان نے یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر جموں وکشمیر میں کرکٹ کی بات کریں تو ان میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے اور جواعتماد کی کمی ہے، اس میں آہستہ آہستہ بہتری آئے گی ۔جموں و کشمیر ٹیم اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے ، جموں و کشمیر کی ٹیم نے رواں برس تامل ناڈو کرکٹ ٹیم کوو شکست دی ہے ،تامل ناڈو رانجی ٹرافی میں دوسرے پائیدان کی ٹیم ہے ‘ ۔