دربھنگہ ضلع میں یوم تاسیس تقریب 31؍دسمبر اور یکم جنوری کو

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-November-2018

دربھنگہ :(عبدالمتین قاسمی )آئندہ 31؍دسمبر اوریکم جنوری 2019کودربھنگہ ضلع کایوم تاسیس تقریب پورے تزک واحتشام کے ساتھ منایا جائے گا ۔یوم تاسیس کے دو روزہ پروگرام میں کھیل کود ، ثقافتی پروگرام ، سوچھتا ابھیان سمیت کئی طرح کے پروگرام ہوں گے ۔اس بابت ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر چند رشیکھر سنگھ نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیا کہ وہ ابھی سے ہی اپنے اپنے حصہ کی تیاری شروع کردیں ۔ ڈی ایم کلکٹریٹ واقع اپنے دفتر میں یوم تاسیس تقریب کی تیاری سے متعلق بیٹھک سے خطاب کررہے تھے ۔ڈی ایم نے بتایا کہ یوم تاسیس تقریب کا پروگرام ضلع کے عام لوگوں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت ہوسکے گی ۔ ثقافتی پروگرام میں مقامی فنکار اور اسکولی بچوں کی ہنر مندی دیکھنے کو ملے گی ۔31؍دسمبر کو ایک بڑے پیمانہ پر مشاعرہ ہوگا ۔ تمام سرکاری عمارتوں کو رنگ برنگ قمقموں سے سجایا جائے گا ۔ ضلع کے تمام سرکاری عمارتوں میں خاص صاف صفائی کرائی جائے گی ۔ ضلع یوم تاسیس کے موقع پر لوگوں کو ماحولیات کے تئیں بیداری کا پیغام دیا جائے گا ۔ کلکٹریٹ میں شجر کاری پروگرام منعقد ہوگا۔ میراتھن دوڑ اورمعذوروں کیلئے کھیل کود پروگرام منعقد کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ اس بیٹھک میں اے ڈی ایم محمد مبین علی انصاری ، ڈی ڈی سی ڈاکٹر کاری پرساد مہتو ، ٹرانسپورٹ افسر راجیوکمار ،سیل انچارج اوما کانت پانڈے ، انیل کمارسمیت دیگر افسران موجود تھے ۔