دگ وجے نے حمایت کے لئے مایاوتی کا شکریہ ادا کیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-November-2018

بھوپال، (ایجنسی): سینئر کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ نے کانگریس کو حمایت دینے کے لئے بی ایس پی سربراہ مایاوتی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کانگریس بابا صاحب امبیڈکر اور کانشی رام جی کے خوابوں کو پورا کرنے کی کوشش کرے گی۔ریاستی اسمبلی انتخابات میں کانگریس 114 سیٹیں جیت کر سب سے بڑی پارٹی ضرور بن گئی ہے، لیکن پھر بھی اسے واضح اکثریت نہیں ملی ہے۔ ایسی صورت میں بہوجن سماج پارٹی نے کانگریس کو حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس پر سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے مایاوتی کو ٹویٹر کے ذریعے شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے” محترمہ بہن جی کو مدھیہ پردیش میں کانگریس کو حمایت دینے کے لئے دلی شکریہ۔ کانگریس نے ہمیشہ محترم بابا صاحب اور کانشی رام جی کے خوابوں کو پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے اگلے ٹویٹ میں لکھا ہے” اگر کہیں کمی رہ گئی ہے تو محترم سونیا جی اور ہمارے لیڈر راہل جی ان کے خواب کو پورا کرنے کے تئیں پرعزم ہیں۔