دیدار گنج گرلس ہائی اسکول کی تعمیرمیںرقم کی کمی نہیں ہوگی:نند کشور

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-November-2018

پٹنہ سیٹی (ذوالقرنین)محکمہ تعمیرات سڑک کے وزیرنند کشور یادو نے کہاہے کہ دیدار گنج علاقہ میںگرلس اسکول قائم ہوجانے سے یہاں کی بچیوں کوپڑھنے لکھنے میں کافی سہولت حاصل ہوجائے گی۔انہیںپڑھائی کےلئے دور تک نہیں چلنا پڑے گا۔انہوںنےیقین دلایاکہ اسکول کی تعمیرکےلئے پیسے کی کمی نہیں ہوگی۔انہوں نے بتایاکہ اس علاقے میںاسکول قائم ہوجانے سے یہاں کے لوگوں کادیرانہ مطالبہ پورا ہو جائے گا۔ وزیرموصوف رقاب گنج میںواقع بڑی سنگت کے حاطہ میں منعقد ایک استقبالیہ جلسے سے خطاب کررہے تھے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پٹنہ کی میئر محترمہ سیتاساہو نے کہاکہ گرلس اسکول کے قیام سے علاقہ میںبچیوں کی تعلیم اور خواتین کی اختیار کاری کی جانب ایک بڑاقدم ثابت ہوگا۔استقبالیہ جلسے کاانعقاد ’’جن وکاس پریشد‘‘ کے زیراہتمام کیاگیاتھا۔ جلسے میںپٹنہ صدر بلاک چیف امرجیت کمار،وارڈ72کی کونسلر محترمہ میرا دیوی، سابق وارڈ کانسلرناگیشور رائے ، جن وکاس پریشد کے صدر اودھیش کماریادو،ماہر تعلیم وجے کمارسنگھ ،سماجی کارکن وپن کمارمہتا،رام پرویش سہنی،بال کشن سنگھ،مہہ پال یادو، ڈاکٹر جمال الدین، ڈاکٹر رام دیویادواورجے شنکر پرساد پنٹو سمیت جن وکاس پریشد سے وابستہ متعددشخصیتیںموجود تھیں۔