رافیل سودہ معاملہ میں سپریم کورٹ نے سبھی عرضیوں کوکی خارج

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-November-2018

دہلی :رافیل سودے کی جانچ کا مطالبہ کرنے والی تمام عرضیوں کو سپریم کورٹ نے خارج کردیا ہے ۔ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ رافیل سودے میں کوئی کمی نظر نہیں آئی ہے اور قیمت کی جانچ کرنا عدالت کا کام نہیں ہے ۔ عدالت عظمی نے ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ ملک کو دفاعی طیاروں کی ضرورت تھی ۔

خیال رہے کہ سی جے آئی رنجن گوگوئی، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس کے ایم جوسف کی بنچ نے اس معاملہ سے متعلق تمام عرضیوں پر 14 نومبر کو سماعت پوری کی تھی۔

رافیل معاہدہ پر سب سے پہلے وکیل منوہر لال شرما نے عرضی داخل کی تھی۔ اس کے بعد، ایک اور وکیل ونیت ڈانڈا نے عرضی دائر کر کے سپریم کورٹ کی نگرانی میں اس سودے کی تحقیقات کرانے کی درخواست کی تھی۔ اس معاہدہ کو لے کر عام آدمی پارٹی کے پارلیمانی رکن سنجے سنگھ کے علاوہ بی جے پی کے دو سابق لیڈران یشونت سنہا اور ارون شوری کے ساتھ پرشانت بھوشن نے ایک دیگر عرضی داخل کی تھی۔