سلمان خان نے بہترین میزبان کا ایوارڈ جیت لیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-November-2018

ممبئی ۔(یو این این )بالی وڈ اداکار سلمان خان نے بہترین میزبان اور انوراگ کشیپ نے بہترین تخیلاتی ہدایتکار کا ایشین اکیڈمی کری ایٹو ایوارڈ جیت لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے سنگاپور میں ہونیوالی تقریب میں ٹی وی شو بگ باس 11 کیلئے بہترین میزبان اور انوراگ کشیپ نے ویب سیریز سیکرڈ گیمز کے پہلے سیزن کیلئے بہترین تخیلاتی ہدایتکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔رپورٹ کے مطابق آرتی بجاج نے بہترین ایڈیٹنگ اور جاپانی ٹی وی سیریز مس شرلوک نے بہترین ڈرامہ سیریز کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ اسی طرح انڈونیشیا کی ادینیہ وراثتی نے فلم کریٹیکل سیون کیلئے بہترین اداکارہ جبکہ چین کے یو ہی وی نے ڈرگ ہنٹر کیلئے بہترین اداکار کا اعزاز حاصل کیا۔