سلمان مسلسل تیسرے سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکار:فوربس

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-November-2018

نئی دہلی،(یواین آئی)مشہور اداکار سلمان خان مسلسل تیسرے سال بھی فوربس کی فہرست میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکار شمار کئے گئے۔’فوربس انڈیا سیلی بریٹیز100‘ کے سب سے امیر سیلی بریٹیز کی فہرست میں 253.25کروڑ روپے کی سالانہ کمائی کرنے کے ساتھ سلمان پہلے پائیدان پر رہے۔انہوں نے اپنی فلموں ،ٹی وی پروگراموں اور اشتہارات کے ذریعہ یہ کمائی کی ہے۔اس فہرست کے 100سیلی بریٹیز کی کل آمدنی 3،140.25کروڑ روپے ہے جس میں تقریباً 253.25 کروڑ روپے کمانے والے اکیلے سلمان ہیں۔اس فہرست میں دوسرا نمبر انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے حاصل کیا ہے۔ان کی سالانہ کمائی 228.09کروڑ روپے ہے جو گزشتہ سال کی آمدنی کے مقابلے 116.53فیصد زیادہ ہے۔تیسرے پائیدان پر اکشے کمار ہیں جن کی سالانہ کمائی 185کروڑ روپے ہے۔جبکہ شاہ رخ خان کےلئے یہ سال اچھا نہیں رہا ۔ان کی یکم اکتوبر 2017 سے 30ستمبر 2018 تک کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی اور اس دوران انہوں نے محض 56کروڑ روپے کی کمائی کی ،جس وجہ سے وہ اس فہرست سے دوسرے نمبر سے نکل کر 17ویں نمبر پر آگئے ہیں۔فوربس انڈیا سیلی بریٹیز 100لسٹ کو سیلی بریٹیز کی یکم اکتوبر 2017سے 30ستمبر 2018تک کی کمائی کو بنیاد بنایا گیا ہے۔شاہ رخ کی کمائی میں 33فیصد کی کمی درج کی گئی۔دیپیکا پدوکون اس فہرست میں چوتھے نمبر پر رہیں ۔ان کی اس سال کی کمائی 112.8کروڑ روپے رہی جس میں سب سے بڑا حصہ ان کی متنازعہ فلم پدماوت کا رہا۔