سیٹی میں نکلاکانگریس کا فتح جلوس

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-November-2018

پٹنہ سیٹی (ذوالقرنین)راجستھان ،مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، میزورم اور تلنگانہ میں این ڈی اے کی شکست اور راجستھان ، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں کانگریس کی شاندار جیت کولے کر پٹنہ سیٹی میں وجے جلوس نکالاگیا۔شہید بھگت سنگھ چوک سے اشوک راج پتھ کے راستہ ہوتے ہوئے چوک خواجہ کلاں میں گاندھی جی کے مجسمہ کے پاس کانگریس کارکنان نے پہنچ کرپٹاخے چھوڑے اوراپنی خوشی کااظہار کیا۔ اس جلوس میں محمدحنیف شیخ ،پرویز احمد، ڈاکٹراقبال احمد، ونوداوستی ،پرمود کمار سنہا، للن یادو ،پپو ترویدی، پنکج پجاری ،محمدکلام شمسی ، شاہ فیض الرحمن، رتن دیپ رام سمیت بڑی تعدادمیں کانگریس کارکنان موجود تھے۔