شکتی کانت داس نے آربی آئی گورنرکا عہدہ سنبھالا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-November-2018

ممبئی ،(یواین آئی)سابق سینئر آئی اے ایس افسر اور اقتصادی امور کے محکمہ کے سابق سکریٹری شکتی کانت داس نے آج ریزروبینک آف انڈیا(آربی آئی)کےگورنرکا عہدہ سنبھال لیا۔آربی آئی کے سابق گورنر ارجت پٹیل کے اچانک استعفی دینے کے بعد منگل کے روز مسٹر داس کو اس عہدے پر مقررکیاگیاتھا۔انھوں نے ایک ٹوئیٹ کرکے بتایا،’’ریزرو بینک کے گورنر کا عہدہ سنبھال لیا۔آپ کی نیک خواہشات کے لیے سبھی کا شکریہ ۔‘‘مسٹر داس کی تقرری تین سال کے لیے ہوئی ہے ۔وہ انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس کے 1980بیچ کے تمل ناڈو کیڈر کے افسر تھےاور نوٹ بندی کے دوران وزارت خزانہ کے اقتصادی معاملوں کے سکریٹری تھے ۔انھیں 15ویں مالی کمیشن کا ممبر اور جی 20میں ہندستان کا شیرپا بھی مقررکیاگیاتھا۔سال 2016میں انھیں اقتصادی معاملوں کا سکریٹری بنایاگیاتھا۔وہ کھاد کے مرکزی سکریٹری رہنے کے ساتھ ہی تمل ناڈو حکومت کے کئی اہم عہدوں پر بھی رہے ۔واضح رہے کہ مسٹر پٹیل نے ذاتی وجوہات سے پیر کےروز اچانک اپنے عہدے سے استعفی دے دیاتھا۔مرکزی بینک میں سرکاری مداخلت بڑھنے کے ڈپٹی گورنر ویرل آچاریہ کے بیان کے بعد سے ریزروبینک اور حکومت کے درمیان کشیدگی پیداہوگئی تھی اور مسٹر پٹیل کے گزشتہ 19نومبر کو سنٹرل بورڈ کی میٹنگ کے دوران ہی استعفی دینے کا اندیشہ ظاہر کیاجارہاتھا۔