شہید انسپکٹر سبودھ کے اہل خانہ کی یوگی سے ملاقات

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-November-2018

لکھنؤ: (یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو بلند شہر میں گذشتہ 3 دسمبر کو مشتعل بھیڑ کے حملے میں شہید پولیس انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔مسٹر یوگی نے اپنے سرکاری رہائش پانچ کالی داس مارگ پر متأثرہ خاندان سے ملاقات کی اور ان کے سارے مطالبات کو قبول کرتے ہوئے قصواروں کے خلاف سخت کاروائی کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ وہ اس حادثے کے سلسلے میں کافی مستعد ہیں۔وزیر اعلی نے سبودھ کے اہل خانہ کو ہر قسم کے تعاون کا بھروسہ دیتے ہوئے کہا کہ قصواروں کے خلاف سخت کاروائ کی جائے گی۔ ملاقات کے وقت ڈائرکٹر جنرل آف پولیس(ڈی جی پی) او پی سنگھ اور اتل گرگ وہاں موجود تھے۔ متأثرہ خاندان سے ملاقات کے بعد وزیر اعلی کی رہائش پر ڈی جے پی مسٹر سنگھ نے پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے کی جانچ ایس آئی ٹی سے کرائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سبودھ سنگھ کو شہید کا درجہ دے گی اور ان کے بچوں کا ہر طرح سے تعاون کرے گی۔ ریاستی حکومت نے متأثرہ خاندان کی تقریبا سبھی مطالبات کو قبول کرلیا ہے۔ حکومت سبودھ کے کنبہ کے ایک ممبر کو سرکاری نوکری دے گی اور بچوں کی پڑھائی کا خرچ بھی برداشت کرے گی۔ وزیر اعلی نے ملاقات کرنے والوں میں خاص طور سے سبودھ کی بیوی رجنی اور اس کے دو بیٹے اور دیگر لوگ شامل تھے۔ڈی جی پی نے بتایا کہ اس کےساتھ ہی حکومت سبودھ کے خاندان کی قرض کی ادائی گی بھی کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت شہید سبودھ کمار سنگھ کے نام پر گاؤں میں ایک اسکول،سڑک اوراسمارک کا تعمیر بھی کرائےگی۔قابل ذکر ہے کہ بلند شہر کے سیانا کوتوالی علاقے میں گئوکشی کی افواہ پھیلنے کے بعد مشتعل بھیڑ نے انسپکٹر سبودھ سنگھ کا قتل کردیا تھا۔ اس حادثے میں سمت نامی ایک نوجوان کی بھی گولی لگنے سے موت ہوگئی تھی۔ ریاستی حکومت نے شہید سبودھ سنگھ کے اہل خانہ کو 40 لاکھ روپئے کی امداد دینے کے علاوہ سمت کے اہل خانہ کو بھی دس لاکھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس واقعہ میں ابھی تک چار ملزموں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔