غریبوں کوان کاحق دلاکررہیںگے:اندرجیت سنگھ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-November-2018

رانچی (معیزالدین خان) ہٹیا دینک دکانداریونین کے سکریٹری اندر جیت سنگھ اور رانچی مہانگر کانگریس کے کارکنان کے ہیڈنے رانچی ریل منڈل کے ڈی آر ایم ڈی کے گپتا سے ملاقات کی اور ایک میمورنڈم سونپا۔ واضح ہوکہ ریلوے کے ذریعہ تقریباً100دکانوں کو ہٹادیا گیاہے ۔ غریب دکاندار جوبیس سال سے اپنی دکان لگاکرروزی روٹی کمارہےتھے انہیں ہٹادیا گیاہے۔ غور طلب بات یہ ہے کہ ریلوے نے دکان لگنے سے یہ کہہ کرہٹایاکہ ریل انتظامیہ کودقتیں درپیش ہے اور جرائم کے ذرائع بنتے ہیں ۔لیکن ریلوے کے کچھ لوگوں نے صرف اپنے مطلب کےلئے شکایت کرکے سبھی کوہٹوادیا۔آج کی حالت میں ریلوے ملازمین کے کنبہ کوہی پریشانی کاسامنادرپیش ہے ۔پوری ریلوے کالونی میں ایک بھی سبزی دکان یادیگرکوئی دکان نہیں ہے۔عام لوگوں کوچارکلومیٹردورجاکر سامان خریدناپڑتاہے۔موقع پرموجود دکاندار یونین کےسکریٹری اندرجیت سنگھ نے بھی ڈی آر ایم کواس سے متعلق بتایا کہ جس طرح سے بیس سالوں سےدکان لگتی تھی انہیںلگنے دیاجائے اور واضح طور سے سبھی کا شناختی کارڈ لیاجائے اور صفائی کےتعلق سے لوگوں کوبتایاجائے۔