محبت اور بھائی چارہ کا ماحول قائم رہے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-November-2018

لکھی سرائے،(نمائندہ):وزیر اعلیٰ نتیش کمار آج لکھی سرائے ضلع کے تحت 9عدد عوامی استعمال اور ترقیاتی آبپاشی منصوبہ کا سنگ بنیاد ریمورٹ کے توسط سے نیم پلیٹ کی نقاب کشائی کی ۔ اس موقع بر لکھی سرائے ضلع کے سوریہ گڑھ کے پاس قائم مڈل اسکول مانک پور میں منعقد عوامی پروگرام کے سلسلہ میں بنائے گئے اسٹیج پر آبی وسائل محکمہ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری جناب ترپراری شرن نے گلدستہ اور مومنٹو پیش کر کے وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا ۔ مقامی لیڈران اور عوامی نمائندوں نے وزیر اعلیٰ کا پگڑی ، تیر ، شال اور پھول مالا سے شایان شان استقبال کیا ۔پروگرام کو خطاب کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج 92کروڑ 59 لاکھ 97ہزار روپے کی لاگت سے ٹوٹل 9آبپاشی منصوبوںکا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے ، جسے تقریبا 23905 ہیکٹئر یعنی 1لاکھ بگہہ زمین کی آبپاشی کی سہولت کا فائدہ ہو گا ۔ اس کے لیے میں آبی وسائل محکمہ کے وزیر اور اس سے منسلک افسران کو مبارک باد دیتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقہ میںبہنے والی ندیوں کا استعمال آبپاشی کے طور پر کر نے کے لیے آج ان منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے ۔ جن پر ایک ہفتہ کے اندر کام شروع ہو جائیگا ۔ کیونکہ 15ماہ کے اندر ان منصوبوں کا کام پوراکر نے کانشانہ متعین کیاگیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ آبی وسائل محکمہ کو تین ٹکڑوں میں تقسیم کر کے الگ الگ جوابدہی سونپی گئی ہے ۔ تقسم کے بعد ایک ٹکڑے کو آبپاشی کا کام ، دوسرے کو سیلاب پرقابو پانے اور تیسرے کو ان دونوں کے کام کی مانیٹرنگکر کے کا ذمہ سونپا گیا ہے ۔ اس کے بعد تیزی سے گام آگے بڑھ رہا ہے اور مجھے بڑی خوشی ہے کہ آبپاشی کے ذرائع زیادہ ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بہار کاایک بڑا حصہ سیلاب متاثر ہے ،اس کو قابو کر نے کے لیے بھی محکمہ جاتی کو شش زیادہ رہتی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آبی وسائل محکمہ کی تقسیم سے پہلے سیلاب کو قابو کر نے میں ہی زیادہ محکمہ جاتی افسران لگے رہتے تھے ۔ اس لیے آبپاشی کے منصوبوں پر وقت پر عمل نہیں ہو پاتاتھا ، جس کے سبب رقم میں اضافہ کر نا پڑتا تھا ۔ لیکن محکمہ کی تقسیم کا ہی نتیجہ ہے کہ کئی آبپاشی کے منصوبوں کو پوراکیا گیا جو بہت وقت سے چلے آرہے تھے ۔ مجھے پورا یقین ہے کہ مارچ 2020تک آج جن منصوبوں کا سنگ بیناد ہوا ہے اس کا کام مکمل ہو جائیگا ۔ انہوں نے کہاکہ کام وقت پر پورا ہو جائے گا تو ہم لوگ ہی اس کا افتتاح کریں گے اس سے ہمیں تسلی ہو گی ۔ بہار کی آبادی کا 76فیصد لوگ اپنی زندگ کے گزربسر کے لیے زراعت پر ہی منحصر ہیں ۔ زراعت کا مطلب غلہ پیدا کر نے سے لے کر ماہی پروری ، مویشی پروری ، پھل کی کھیتی ، سبزی کی پیداوار جیسے دیگر کئی چیزوں سے ہے ۔ ا ن تمام حلقوںمیںکافی کام کیاگیا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ زراعت کے لیے سینچائی کے ساتھ ساتھ سڑک کی بھی ضروت ہے تاکہ پیدا وار کو بازار میں آسانی سے پہنچا یاجاسکے ۔ اس سے کسانوں کو مناسب قیمت ملے گی ۔ وزیر اعظم دیہی سڑک منصوبہ کے علاہ وزیر اعلیٰ گرام رابطہ منصوبہ اور ٹولہ سمپرک منصوبہ کے توسط سے بہار کے ہر گاروں اور ٹولوں کو پکی سڑک سے جوڑا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے 3800 کروڑ روپے کی لاگت سے سڑک تعمیرات محکمہ کی سڑکوں کی طرح گرامین سڑکوں کے رکھ رکھائو کے لیے ایک نئی پالیسی بنائی گئی ہے ۔ اس منصوبہ کی شروعات ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے دو سال کے اندر بہارمین کوئی بھی سڑک اب خراب حالت میں ن ہیں رہے گی اور اس کے بعد بھی کبھی خراب نہیں دیکھے گی ۔ چاہے سڑک کسی بھی منصوبہ سے ہی کیوںنہ بنی ہو ۔ بہار میں خواہش مندر لوگوں کو ہر گھر تک بجلی کا کنکشن پہنچایا چکا ہے ۔