ممتا نے شرد پوار کو یوم پیدائش کی مبارک باد پیش کی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-November-2018

کلکتہ(یو این آئی)مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج این سی پی کے سربراہ شرد پوار کو ان کے یوم پیدائش پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے صحت کیلئے نیک خواہشات پیش کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ”شردپوار جی کو ان کے یوم پیدائش پر دل ی گہرائیوں سے مبارک باد پیش ہے اور ان کی صحت کیلئے دعاگو ہیں۔شرد پوار کی 1940میں مہاراشٹر کے پونے ضلع میں پیدائش ہوئی تھی۔و ہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کے ساتھ مرکز وزیر بھی رہ چکے ہیں۔1999میں کانگریس سے علاحدہ ہوکر اپنی سیاسی جماعت نیشنلسٹ کانگریس قائم کی تھی۔اس وقت سے اب تک اس پارٹی کے سربراہ ہیں۔