مولانا اسرار الحق قاسمی کی رحلت پر پروفیسر غلام غوث کا اظہار تعزیت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-November-2018

پٹنہ، (پی آر) سابق لیڈر حذب مخالف قانون ساز کاؤنسل اورکاروان اردو کے کنوینر پروفیسر غلام غوث کے کشن گنج کے ایم پی مولانا اسرار الحق کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہار کرتےہوئے کہا کہ مرحوم ایک نیک دل اور سیدھے سادے انسان تھے۔ جنکی سیاست کے ساتھ ساتھ اصلاح معاشرہ میں گہری دلچسپی تھی۔ جس کے لئے وہ ہمیشہ یاد کئے جائیں گے۔ جناب غوث نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار ان کی قیادت میں ہم لوگ سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ سے ملنے گئے تھے۔ وزیر اعظم سے ملنے کامقصد کشن گنج علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی کی شاخ کی تعمیر کے لئے مرکزی حکومت سے فنڈ مہیا کرانا تھا۔ اس وفد میں طارق انور ، اختر الایمان، شکیل خان (ایم ایل اے ) تھے ۔خدا ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ ملے۔