وجئے مالیہ کی حوالگی کا راستہ صاف

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-November-2018

نئی دہلی/ لندن (یو این آئی) بینکوں کے9ہزار کروڑ روپے کی دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے معاملے میں مفرور شراب تاجر وجے مالیہ کو ہندوستان لانے کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔ برطانیہ کی ایک عدالت نے آج مالیہ کی حوالگی کو منظوری دے دی۔سی بی آئی نے لندن کی ایک نچلی عدالت کے ذریعہ اس سلسلے میں دئے گئے فیصلے کی اطلاع دی اور اس کا خیر مقدم کیا۔سی بی آئی کے ترجمان ابھیشیک دیال نے یو این آئی کو بتایا کہ چیف مجسٹریٹ ایما آربٹ ناٹ نے تقریباً ایک سال تک چلنے والی سماعت کے بعد مالیہ کی حوالگی کو منظوری دی ۔فیصلہ سے قبل مالیہ نے وہاں عدالت کے احاطے میں موجود میڈیا سے کہا تھا کہ عدالت کا جو بھی فیصلہ آئے گا وہ انہیں منظور ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میں نے کسی کا پیسہ نہیں چرایا، میں قرض لیا ہوا پیسہ ادا کرنے کے لئے تیار ہوں۔ قرض کا حوالگی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔‘‘