ولیو ں کی ہر ادا سے محبت اور خدمت کی خوشبو ملتی ہے: منعمی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-November-2018

پٹنہ ۔ (ذوالقرنین)اسلام ، نفر ت اور ظلم کے مقابلے محبت اور رحم کا پیغام ہے اوراس کی تاریخ یہ ثابت کر رہی ہے کہ نفر ت کو نفرت سے اور ظلم کو ظلم سے دور نہیں کیا جا سکتا ہے بلکہ عفودرگذر ،خدمت اور احسان وہ ہتھیار ہیں جن سے بڑے بڑے ظالم وجابر کو بھی شکست دی جاسکتی ہے۔ صوفیا ئے کر ام نے صبر و برداشت ،حلم وبردباری اور خدمت ومحبت کی مثالیںعالمی سطح پر قائم کر دیں۔ تمام سلاسل کے صوفیا ئے کرام میں ایک خاص قسم کا اتحاد قلبی اور اتفاق علمی پا یا جاتاہے جو د وسر ے مکتبۂ فکر میں عنقااور لا پتہ ہے ۔صوفیا ئے کرام استقامت واستقلال میں بھی بے نظیر ہوتے ہیں۔ وہ مسائل زمانہ کا بڑی جو انمر دی سے مقابلہ کر تے ہیں اور اپنے معاملات کو شفاف رکھتے ہیں ۔حر ص و ہو س سے وہ کو سوں دور ہوتے ہیں ۔خانقاہ منعمیہ میں سالانہ عرس کی محفل میلا د سے خطاب کر تے ہوئے، حضرت سید شاہ شمیم الدین احمد منعمی، زیب سجادہ خانقاہ منعمیہ نے مزید فرمایا کہ ان صفات کی خوبصورت مثال پیر و مرشد حضرت سید شاہ سلیم الدین احمد منعمی قدس سرہ کی ذات مبارک تھی ۔ انہوں نے ایک طویل عرصہ خدمت خلق اللہ میں گذارا اور مسائل زمانہ کا بڑی جو انمردی سے مقابلہ فرمایا ۔ان بزرگوں کے اعراس کا انعقاد ہمیں ان کی سیر ت اور خوبیوں سے قریب ہونے اور اسے پسندکر نے کا بہترین موقعہ عطافرماتا ہے ۔حضرت سلیم الدین احمد منعمی نے ۱۹۷۸ء؁ سے ۱۹۹۸ء؁ تک اپنے دورسجاد گی میں شاند ار خدمات انجام دیں۔محفل میلا د کا آغاز جامعہ منعمیہ کے طالب علم محمد عیان کی تلاوت کلام پاک سے ہوا،جب کہ غلام مصطفیٰ ومحمد انصار نے نعت ومناقب پیش کئے ۔جامعہ منعمیہ کے اساتذہ میں مولانا محب اللہ مصباحی اورشیخ الحدیث مولانا صدیق مصباحی نے بھی خطاب فرمایا اور صاحب عرس کی شخصیت اور خدمات پر روشنی ڈالی ۔صلوۃوسلام اور دعا کے بعد عشاء کی نماز ادا کی گئی اور بعد نمازقل و مجلس سما ع کا انعقادہو ااور اجتماعی دعاپر یہ مجلس تمام ہوئی جس میں علما ء و مشا یخ کے علاوہ ائمہ مساجد اور خواص وعوام کا ایک بڑا امجمع شریک رہا ۔