ڈاکٹر امام اعظم پر پانچ روپے کا ڈاک ٹکٹ جاری

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-November-2018

دربھنگہ، (فضا امام) درجنوں کتابوں کے مصنف ، مرتب ، شاعر اور صحافی ڈاکٹر امام اعظم (ریجنل ڈائریکٹر ، مانو ،کولکاتا ریجنل سینٹر) پر محکمۂ ڈاک نے ۳۰؍ نومبر ۲۰۱۸ء کو پانچ روپے کا ڈاک ٹکٹ جاری کیا ہے۔ موصوف کی ادارت میں تقریباً ۱۸؍برس سے اردو جریدہ ’’تمثیل نو‘‘ شائع ہورہا ہے۔ اس رسالے کے حوالے سے ’’تمثیل نو : ادبی صحافت کا نقش‘‘ نامی کتاب ڈاکٹر ابرار اجراوی نے ترتیب دی ہے۔ ڈاکٹر امام اعظم کی کئی کتابیں بشمول ’’سہرے کی ادبی و سماجی معنویت ‘‘، ’’یہی کولکاتا ہے ! (منظوم مختصر تاریخ ) ‘‘ عنقریب منظرِ عام پر آنے والی ہیں۔ ان کے نام لکھے گئے مشاہیرِ ادب کے خطوط ’’ان کے نامے ‘‘ بھی زیرِ ترتیب ہے۔ اس موقع پر پروفیسر مناظر عاشق ہرگانوی ، ڈاکٹر عابد معز ، پریمی رومانی ، فیصل علی ، ڈاکٹر شاہد جمیل ، انور آفاقی ، ڈاکٹر آفتاب اشرف، ڈاکٹر سرور کریم ، ڈاکٹر احمد کفیل ، ڈاکٹر فیروز عالم ، ہلال عالم غزالی ، ڈاکٹر مظہر قادری ، ایم اے جہانگیر ، زید انوار (قاری احمر فاؤنڈیشن)، ڈاکٹر مجیر احمد آزاد ، شکیل سلفی ، ڈاکٹر ابرار اجراوی ، ڈاکٹر وکیل احمد ایڈوکیٹ ، محمد آفتاب عالم ، سہیل احمد احسانی ، سیّد معین اختر، سیّد معین اختر، سراج احمد ندوی ، محمد مسعود عالم ، انجینئر سیّد ظفر اسلام ہاشمی، خرم شہاب الدین ، شہلا فاروقی ، توصیف امام ، ایم فاروقی ، ایچ ساجد ، عبدالفاطر ، حسن آرزو، شباب ،سیّد ایاز احمد روہوی ، صابر رضا شمسی ، شاہد اقبال ، کمال صدیقی وغیرہ نے ڈاکٹر امام اعظم کو مبارک باد پیش کی ہے۔