ڈرٹی پکچر نے میری زندگی ہمیشہ کیلئے بدل دی:ودیا بالن

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-November-2018

ممبئی۔ (یو این این )بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ فلم ڈرٹی پکچر نے ان کی زندگی ہمیشہ کے لئے بدل دی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ودیا بالن کا دیگر اداکاراوں کی طرح سمارٹ نہ ہونے کے باوجود ان کی فلمڈرٹی پکچر نے باکس آفس پر بے حد پزیرائی حاصل کر کے ایسے تصورات کو ختم کیا کہ کسی فلم کے لئے اداکارہ کا صحتمند ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا۔اداکارہ نے فلم ڈرٹی پکچر کی ریلیز کو 7سال مکمل ہونے پر انسٹاگرام پر جاری کئے گئے جذباتی پیغام میں لکھا کہ ہدایت کار ملن لتھریا نے اس کردار کو میرے لئے بہت آسان بنا دیا کیونکہ انہوں نے ہر وقت میری مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلم نوجوان اداکارہ سلک سمیتھا کی زندگی پر مبنی تھی اور میں اس کردار کے ساتھ مکمل انصاف کرنا چاہتی تھی۔