کھلے نالے میں گرکر مو ت ہو نے پر ہی بیدارہو گانگرپریشد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-November-2018

سہسرام ( انجم ایڈو کیٹ)ضلع پریشد کے قریب سےگزر نے والابڑا نالا عرصہ سے کھلاپڑا ہے جو کسی کی موت کو دعوت دے رہاہے ۔کبھی بھی انہونی ہوسکتی ہے اورلوگو ں کوجان ومال کانقصان اٹھا نا پڑ سکتاہے ۔لگتا ہے نالے میں گرکرکسی کی موت ہونے کے بعد ہی نگر پریشد کی نیند ٹو ٹے گی ۔کھلانالہ ہونے سے اس کے بغل سے گزر نے والے لوگ اوراس کے بغل کے مقیم دکان کے دکاندارکافی تشویش میں رہتے ہیں۔کئی مرتبہ دکاندار اور عام لوگ اس کی تحریری شکایت نگرپریشد سے بھی کرتے چلے آرہے ہیں ۔مگرمسئلہ کاحل دھاگ کے دو بات کی طرح بناہواہے ۔ مقامی وارڈ کانسلر اور ضلع پریشد صدر نتھو نی پاسوان بھی نگر پریشد دفتر سے اپنی بات رکھ چکے ہیں ۔باوجو د اس کے نگرپریشد کا کوئی دھیان نالہ کو بنا نے اور چھپانے کی طرف نہیں ہے ۔ کبھی بھی کسی کے نالہ میں گر نےسے جان مال کانقصان ہو سکتاہے ۔اس ضمن میں نہ نہی نگر پریشد اور نہ ہی ضلع انتظامیہ کے کان میں جو ں رینگتی آہی ہے ۔ جو ایک تشویش ناک بات بنی ہوئی ہے ۔ایسے میں اکزیکٹیو افسر کماری ہیمانی کا لا پرواہ رو یہ مشتہر ہو چکاہے کسی اہم بات کے مسئلہ پر ان کا دھیان نہ دیا جانا خاص شیوہ بن گیاہے ۔ایسے غیراخلاقی کردار سے نگر پریشد سے متعلقہ عوام کافی ناراض دکھائی دینے لگے ہیں ۔ اور افسر شاہی کو ہی لوگ کوستے نظرآنے لگے ہیں ۔