گاندھی جی نے بھارت کی آزادی محبت ہم آہنگی کے سبب حاصل کی:دلائی لاما

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-November-2018

بھوگائوں ،مین پوری (حافظ محمد ذاکر )بودھ کو دل دماغ سے مکمل توجہ سے یاد کرنے سے انسانی زندگی کی فلاح و بہبود یقینی ہے، بودھ کے بتائے راستے پر چلنے سے ملک میںخوشگواری ہونا یقینی ہے، بودھ کے اصولو ں پر چلنے سے دنیا میں سکون قائم ہو سکتاہے،اگر اندھیرے کو دور کرنا ہے تو روشنی کی ضرورت پڑتی ہے ،علم کا چراغ جلائے جانے سے جہا لت کا اندھیرا خود بخوددور ہو جاتا ہے ،مذکورہ باتیں تبتی بودھ مذہب کے گرو دلائی لامہ نے جسراج پور میں تیسرے اور آخری دن اپنی تقریر میں کہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ایسی کوئی مخلوق نہیں ہے جو امن امان کی خواہش نہ کرتا ہو،انسا ن کو دل سے بودھچری اوتار کا دل سے یاد کرنے پر خوشی تو حاصل ہو ہی گی مگر ساتھ میں اس کی نجات بھی ہونا یقینی ہے. دلائی لامہ نے کہا کہ آج کے دور میں دنیا میں امن قائم کرنا بہت ضروری ہے ، جب دنیا میں سکون امن و بھائی چارہ قائم رہے گا تو یقینا انسان انسان کی خدمت منصفانہ طور پر کر سکے گا،انہوں بودوھ مذہب کے پیروکاروں سے کہا کہ گاندھی جی نے بھارت کی آزادی محبت ہم آہنگی کے عدم تشدد کے سبب حاصل کی. ان کی ہی طرح نیلسن مڈیلا نے بھی اپنے مفاد کو چھوڑ دیا اور دوسروں کے مفاد میں ہمہ تن مصروف رہے ،اور لوگوں کی خدمت کو ہی اپنا فریضہ سمجھا ۔بودھ مذہب گرو نے اپنے پیروکاروں سے کہا کہ خدا کے بتائے راستے پر چل کر ہمیں نجات کی منظوری ہو سکتی ہے ،کیونکہ خود غرضی ذہن میں آتے ہی جھگڑے جنم لے لیتے ہیں ،اسی لیے بودو گرنتھ کو پڑھنا ضروری ہے، دلائی لامہ نے تقریر کے آخر میں پروگرام آرگنائزر سابق وزیر آلوک شاکیہ سمیت دیگربودھ پیروکاروں کو شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ایم پی مکیش راجپوت، سابق وزیر آلوک شاکیہ، ممبر اسمبلی صدر راجو یادو، ممبر اسمبلی کشنی برجیش کٹھیریا، وائی،وی ایسکے قومی صدر سریش بودو،پروگرام صدر آلوک سنگھ شاکیہ، سورج بودو، ڈاکٹر رادھا کرشن بودو،، عمران جاوید، شوم کشیپ، سچیتا شاکیہ، وغیرہ لوگ موجود رہے۔