یونیورسٹیوں میں انتظامی و مالیاتی خدمات کی تشکیل پر سنجیدگی سے غور

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-November-2018

پٹنہ (اسٹاف رپورٹر)گورنر و چانسلر لال جی ٹنڈن نے یونیورسٹیوں میں تعلیم کے معیار کو فروغ دینے اور انتظامی مالی ضابطہ بنائے رکھنے کے لیے ٹھوس اور موثر کوشش کرنے کی ہدایت گورنر سکریٹریٹ کے پرنسپل سکریٹریٹ کو دی ہے اس سلسلے میں آج راج بھون میں گورنر کی ہدایت کے مطابق یونیورسٹی میں انتظامیوں و مالی ڈسپلین بنائے رکھنے کے مقصد سے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی جس میں جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کے پرنسپل سکریٹری ،محکمہ مالیات کے ایڈیشنل سکریٹری اعلیٰ تعلیم محکمہ کے ڈائرکٹر لیگل سکریٹری اور گورنر سکریٹریٹ کے کئی اعلیٰ افسران او ایس ڈی (لیگل ) ایڈیشنل سکریٹری ،او ایس ڈی (یونیورسٹی )وغیرہ نے شرکت کی ۔میٹنگ میں یونیورسٹیوں میں انتظامی کنٹرول کو چست ودرست بنائے رکھنے کے علاوہ مالیاتی ڈسپلیلن بنائے رکھنے کے لیے گورنرکی ہدایت کے مطابق یونیورسٹی ایڈمنسٹریٹیو سروس اور یونیورسٹی مالیاتی سروس کی تشکیل پر سنجیدگی سے غور کیا۔واضح ہو کہ ریاست کی یونیورسٹیوں میں رجسٹرار مالی صلاح کار اور مالیاتی افسران کے عہدوں پر سبکدوش افسران کی تقرری کی جاتی ہے ۔جائزہ کے دوران یہ پایا گیا کہ سبکدوش افسر یونیورسٹیوں میں انتظامی اور مالی ڈسپلین ضابطہ بحال رکھنے میں اطمینان کے ساتھ اپنی ذمہ داری نہیں نبھاتے ہیں ۔ایسی صورت میں انتظامی اور مالی امور کے نپٹارہ کےلیے یونیورسٹی ایڈمنسٹریٹیو سروس اور یونیورسٹی مالیاتی سروس کی تشکیل پر آج کی میٹنگ میں سنجیدگی سے غور ہوا ساتھ ہی یہ فیصلہ لیا گیا کہ راج بھون ان تمام عہدوں کی تشکیل کر ضروری کاروائی کے لیے ایڈمنسٹریٹر محکمہ تعلیم سے گزارش کرے گا۔