ریاست

اسلحہ کے ساتھ 4 اسمگلرگرفتار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-January-2019

بتیا،(انیس الوریٰ)، بتیا پولیس نے اسلحہ کی اسمگلنگ میں ملوث 4افراد کو گرفتار کیا،ان کے پاس سے تین دیشی کٹا اور ایک پستول برآمد ہواہے۔اس بات کی جانکاری دیتے ہوئے ایس پی جینت کانت نے کہا کہ کچھ جرائم پیشہ ور کو باہر سے اسلحہ بیچنے کیلئے لائے ہوئے تھے۔ اطلاع کی بنیاد پر ایس پی نے اے ایس پی شیو کمار راؤ اور ایس ڈی پی او پنکج کمار راوت کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دے کر چھاپہ ماری کرنے کا حکم دیا۔۔ ٹیم نے بتیا کے نظر باغ پارک میں چھاپہ ماری کر نگر کے ہنومنت نگر باشندہ ساحل کشور اور کشون باغ باشندہ کندن کمار کو گرفتار کرلیا۔ پولس نے گرفتار دونوں  جرائم پیشوں سے پوچھ تاچھ کے بعد ان کے نشان دہی پر بیریا تھانہ کے بوعا رمپوروا باشندہ پرنس کمار اور ملکھولی پٹکھولی باشندہ سلمان کو چار لوڈیڈ اسلحہ کے ساتھ گرفتار کرلیا ۔ انہوں نے کہا کہ پوچھ تاچھ کے دوران چاروں مجرموں نے اسلحہ سپلائی میں اپنی شمولیت کا اعتراف کیا اورکئی دوسرے لوگوں کے نام بھی بتایا۔ پولیس ان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار رہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper