دسترخوان

الائچی پسندے بنانے کی ترکیب

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-January-2019

Ingredients – اجزاء

پسندے 1کلو

سبز الائچی 10عدد

 گرم مصالحہ(کٹا ہوا) 1/2چائے کا چم

لال مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر 1کھانے کا چمچ

لہسن‘ ادرک پیسٹ 1کھانے کا چمچ

بادام پیسٹ 2کھانے کے چمچ

جائفل‘ جاوتری پاؤڈر 1/2چائے کا چمچ

 پیاز(براؤن پسی ہوئی) 1کپ

 دہی 1کپ

کریم 1/2کپ

تیل 1کپ

کیوڑا 1کھانے کا چمچ

نمک حسبِ ذائقہ

Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب

دیگچی میں تیل گرم کر کے الائچی ڈال کر کڑکڑائیں

پسندے‘ نمک‘ لال مرچ پاؤڈر‘ دھنیا پاؤڈر‘ لہسن ادرک پیسٹ ڈالی کر بھونیں تیل الگ ہوجائے تو پانی ڈال کر گوشت گل جانے تک پکائیں

دہی‘ پسی ہوئی پیاز‘ بادام کا پیسٹ‘ جائفل‘ جاوتری پاؤڈر‘ کٹا ہوا گرم مصالحہ ڈال کر بھونیں تیل الگ ہوجائے تو 1کپ پانی ڈالیں

ایک ابال دے کر کریم اور کیوڑا ڈال کر مکس کردیں

چولہے سے اتار کر سرونگ ڈش میں نکال کر سرو کریں

About the author

Taasir Newspaper