سیاست سیاست

آر جے ڈی رکن اسمبلی راکیش سنگھ جنتا دل یو میںشامل

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-January-2019

مہوا ویشالی، (شبانہ فردوس)مہوا بلاک کے مشہور ایس ٹی جانس اکیڈمی ؍ اسکول کے بانی اور آر جے ڈی کے رکن اسمبلی راکیش سنگھ آج اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ جنتا دل یو میں شامل ہوگئے۔ آج جدیو دفتر میں منعقد تقریب میں ریاستی صدر وششٹ نارائن سنگھ نے انہیں پارٹی میں شامل کیا اور کہا کہ راکیش سنگھ کے جنتادل یو میں شامل ہونے سے پارٹی کو مضبوطی ملے گی اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ آئندہ انتخاب میں پارٹی کے لئے سرگرمی کے ساتھ کام کریں گے۔ اس موقع پر چہراں کلاں بلاک صدرقاری جاوید اختر فیضی صوبائی سکریٹری ڈاکٹر آسمہ پروین، بیرول بلاک صدرمحمد انصار، ہیمانچل کمار، مناانصاری، امتیاز صدیقی، رنجیت رام، سمیت سینکڑوں کارکنان موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper