ہندستان ہندوستان

آلوک ورما مستعفی،نہیں سنبھالانیاعہدہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-January-2019

نئی دہلی،(یو این آئی) مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹائے گئے مسٹر آلوک ورما نے فائر بریگیڈ سروس کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالنے سے انکار کرتے ہوئے آج استعفیٰ دے دیا۔سی بی آئی ڈائریکٹر کی انتخابی کمیٹی نے بدھ کی رات ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد حکومت نے انہیں فائربریگیڈ سروس ، سول ڈیفنس اور ہوم گارڈز کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا تھا۔ مسٹر ورما نے نئی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کر دیا اور عملہ جات وزارت کے سکریٹری کو مرسلہ استعفیٰ کہا کہ انہیں آج سے ہی سبکدوش مانا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی کمیٹی نے فیصلے کرنے سے قبل سینٹرل ویجلینس کمیشن کی رپورٹ پر اپنا موقف رکھنے کا موقع نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی طور پر عدالتی عمل میں مداخلت کی گئی تھی اور پورے عمل کو الٹ دیا گیا جس سے انہیں سی بی آئی ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹایاجاسکے۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ وہ 31 جولائی، 2017 کو ریٹائرمنٹ لے چکے ہوتے اوروہ صرف 31 جنوری 2019 تک سی بی آئی ڈائریکٹرکے عہدے پر مقرر کئے گئے تھے۔ انہیں یہ ذمہ داری اس مقررہ مدت کی دی گئی تھی ۔فائر بریگیڈ سروس ، سول ڈیفنس، اور ہوم گارڈز کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے سے ریٹائرمنٹ کی جو عمرہے اس سے وہ پہلے ہی گزر چکے ہیں۔ لہذا، انہیں آج سے ریٹائرما نا جائے۔مسٹر ورما نے یہ بھی لکھاہے کہ بدھ کو کیا گیا فیصلہ ان کے کام کاج کے بارے میں تو اشارہ دیتا ہے لیکن ساتھ ہی اس بات کا بھی ثبوت بنے گا کہ کوئی بھی حکومت کو مرکزی ویجیلینس کمیشن کے ذریعے ایک ادارہ کے طور پر سی بی آئی کے ساتھ کس طرح سلوک کرے گی۔ یہ اجتماعی خور و فکر کا لمحہ ہے۔ اس بیچ آلوک ورما کو ہٹائے جانے کے بعد ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ناگیشور راؤ نے ڈائریکٹر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ سی بی آئی کی جانب سے آج یہاں دی گئی اطلاع کے مطابق مسٹر راؤ نے کل رات نو بجے چارج سنبھالا۔غور طلب ہے کہ تقرری امور کی کابینہ کمیٹی نے کل مسٹر ورما کو ریٹائرمنٹ تک سول ڈیفنس اور ہوم گارڈ کی فائر سروس کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا ہے جبکہ انڈین پولیس سروس کے 1986 بیچ کے افسر مسٹر راؤ کو اگلے حکم تک سی بی آئی کے ڈائریکٹر کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے لئے کہا ہے۔ مسٹر راؤفی الحال تحقیقاتی ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کے طور پر تعینات ہیں

About the author

Taasir Newspaper