سیاست سیاست

اگلا الیکشن بی جے پی ہی جیتے گی: مودی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-January-2019

شولاپور،(یو این آئی) وزیر اعظم نریندرمودی نے دعویٰ کیا ہے کہ 2019 کے عام انتخابات میں بی جے پی ایک مرتبہ پھر فتحیاب ہوگی۔مسٹر مودی نے بدھ کے روز یہاں قومی شاہراہ21 شولا پور۔عثمان آباد سیکشن کے فور لائن اور شولا پور میں زمینی سیوریج اور تین سیوریج پلانٹ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے دہرایا کہ آئندہ عام انتخابات میں اس مرتبہ پھر بی جے پی کو اکثریت حاصل ہوگی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ عام زمرے کے معاشی طور پر کمزور کو تعلیم اور نوکری میں 10 فیصد ریزرویشن دیے جانے کے تعلق سے بل کو راجیہ سبھا میں پاس ہو جائے گا، کیونکہ عوامی نمائندے بھی عوامی جذبات کا احترام کرتے ہیں۔وزیر اعظم نے مراٹھی زبان میں اپنی تقریر کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ سولہ پور میں سڑک اور زمینی سیوریج منصوبہ میں 1100 کروڑ روپیے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ انہوں نے شولا پور۔تُلجا۔عثمان آباد کے لیے 98.717 کلومیٹر لمبی قومی شاہراہ 211 (نیا این ایچ 52) کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 1811.33 کروڑ روپیے کی لاگت سے تیار ہوئی سڑک سےشولا پور اور مراٹھواڑہ علاقے کے لیے کافی فائدہ مند ہوگا۔ اس میں سے 750 کروڑ روپیے مرکزی حکومت نے مدد کی ہے ،باقی خرچ ریاستی حکومت نے برداشت کی ہے۔مسٹر مودی نے پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت 30 ہزار کی تعداد میں گھر وں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں 1811.33 کروڑروپیے کی حصہ داری مرکز ی اور ریاستی حکومت کی ہوگی۔انہوں نےکہا،’گھر تعمیر کے منصوبے کا فائدہ غریبوں، بیڑی اور کپڑا مزدوروں کو ملے گا۔

About the author

Taasir Newspaper