ہندستان ہندوستان

بلند شہر معاملے کا کلیدی ملزم شیکھر اگروال گرفتار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-January-2019

بلند شہر:(یواین آئی)اترپردیش پولیس نے بلند شہر واقعہ کے کلیدی ملزم وبی جے پی یوا مورچہ لیڈر شیکھر اگروال و دیگر ایک ملزم کو جمعرات کو ہاپوڑ علاقے سے گرفتار کیا ہے۔. پولیس ذرائع کے مطابق پولیس انسپکٹر سبودھ کمار کے قتل کے ملزم شیکھر و دیگر ایک کو ہاپوڑ میں گرفتار کیاگیا ہے قابل ذکر ہے کہ گذشتہ 3 دسمبر کو گئو کشی کی خبر پھیلنے کے بعد مشتعل عوام کے حملے میں انسپکٹر سبودھ کمار اورایک نواجوان کی موت ہوگئی تھی پولیس اطلاعات کے مطابق اس معاملے میں اگروال مبینہ طور عوام کو مشتعل کرنے میں شامل تھے جس کی وجہ سے مشتعل عوام نے انسکپٹر سبودھ کے قتل کےعلاوہ پولیس چوکی اور متعدد گاڑیوں کو آگ کے علاوہ کردیا تھا۔. پولیس کواس پورے معاملےکےکلیدی ملزم کو گرفتار کرنے میں ایک مہینے سے زیادہ کا وقت لگا دلچسپ بات یہ ہے کہ اس درمیان اگروال مسلسل سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیوز کو اپلوڈ کر کے اپنے آپ کو بے قصور بتا رہا تھا اس نے پولیس کی گرفت سے دور رہ کر روپوشی کی حالت میں متعدد چینلوں کو انٹرویو ز بھی دیے تھے۔مقامی بجرنگ دل لیڈر یوگیش راج بھی اس معاملے میں کلیدی ملزم ہے جسے پولیس نے 3 جنوری کو گرفتار کیا تھا۔.سجنے پولیس اسٹیشن پر اس پورے معاملے میں 27 نامزد افراد اور 50 سے 60 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، پولیس اطلاعات کے مطابق اس معاملے میں اب تک 35 افراد کو گرفتار کیاجاچکا ہے جس میں انسپکٹر سبودھ پر مبینہ طور سے گولی چلانے کے ملزم فوجی جوان جتیندر ملک، پرشانت ناتھ و پولیس افسر پر کلہاڑی سے حملہ کرنے کے ملزم کلوا قابل ذکر ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper